سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں (کل )2بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سندھ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کے کیس کی سماعت کریگا

بدھ 21 مارچ 2018 18:38

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں (کل )2بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے
ؒؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کل ( جمعرات ) 2بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3رکنی بنچ سندھ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کے کیس کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔جبکہ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 2رکنی بنچ بھی سماعت کرے گا جس میں جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں ۔