آئی ایس پی آر نے وزرائے اعلیٰ کے پیغامات پر مشتمل "امن کا نشان پیارا پاکستان" کے عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا

بدھ 21 مارچ 2018 18:23

آئی ایس پی آر نے وزرائے اعلیٰ کے پیغامات پر مشتمل "امن کا نشان پیارا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے وزرائے اعلیٰ کے پیغامات پر مشتمل "امن کا نشان پیارا پاکستان" کے عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے ذریعے یوم پاکستان کے حوالے سے جاری کیے گئے نئے پرومو میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ 23مارچ کی آمد آمد ہے ،پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے بہت قربانیاں پیش کیں ،آئیں ہم سب ملکر پاکستان کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ یوم پاکستان پر مبادکباد پیش کرتا ہوں ،ہم سب نے ملکر اس ملک کی حفاظت اور ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے ۔وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ 78ویں یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :