پی ایچ اے ’’ لیڈیز گالا ‘‘کی تیاریاں مکمل ، کل سے نواز شریف پارک میں شروع ہو گا ،

یکم اپریل تک جاری رہے گا ،جم فٹنس پروگرام ،سیلف ڈیفنس ورکشاپ ،کچن گارڈننگ ،لائیو میوزیکل شو،فیس پینٹنگ ، لکی ڈراء گالا کا حصہ

بدھ 21 مارچ 2018 18:23

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میں خصوصی’’ لیڈیز گالا ‘‘(کل ) 22مارچ سے نواز شریف پارک میںشروع ہو گا ۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے بلال رئوف نے اے پی پی کو بتایاکہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام ہر سال جشن بہاراں اور پھولوں کی نمائش کاانعقاد کیا جاتا ہے تاھم رواں برس اپنی نوعیت کا منفرد ’’لیڈیز گالا ‘‘2018منانے کا اعلان کیا ہے جو کہ 22مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا ۔

انہوںںے کہاکہ لیڈیز گالا کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔لیڈیز گالا میں صرف خواتین اور 12برس تک کی عمر کے بچے شامل ہو سکیں گے جبکہ اس موقع پر تمام شرکاء کو سروسز کی فراہمی بھی صرف خواتین ورکرز کے ذریعے ہی ہو گی ۔

(جاری ہے)

بلال رئوف نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ لیڈیز گالا تفریح سے بڑھ کر دلچسپیوں کا حامل ہو گا جس میں خواتین کو جسمانی صحت کے حوالے سے بھی خصوصی آگہی دی جائے گی اور اس موقع پر گالا میں ہیلتھ کیئر کے خصوصی سٹالز بھی لگائے جائیں گے اور خواتین کی جلد ی ماہر ،گائناکالوجسٹ اور دیگر ماہرین راہنمائی کریں گی ۔

اس موقع پر سیلف ڈیفنس ورکشاپ ،کچن گارڈننگ ،جم فٹنس پروگرام ،لائیو میوزیکل شو،گلوکاری کے مقابلے ،گھریلو کشیدہ کاریوں ،فیس پینٹنگ ،کتابوں کی نمائش ،ڈیلی لکی ڈراء ،روایتی کھانوں کے سٹالز سمیت دیگر متعدد دلچسپ پروگرام بھی اس میں شامل کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :