عوامی رکشہ یونین کا 25مارچ کو مہنگائی، چالانوں،مسلسل بڑھتی پڑول کی قیمتوں کیخلاف احتجاجی ریلی کا اعلان

بدھ 21 مارچ 2018 17:56

عوامی رکشہ یونین کا 25مارچ کو مہنگائی، چالانوں،مسلسل بڑھتی پڑول کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) عوامی رکشہ یونین پاکستان 25مارچ کو جان لیوا مہنگائی، ظالمانہ چالانوں،مسلسل بڑھتی ہوئی پڑول کی قیمتوں کے خلاف کنال روڈ سے ایکسپو سینٹر تک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالے گی جس میں سینکڑو ں نوجوان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکرشریک ہوںگے جبکہ ریلی کے پورے روٹ پر نوجوان پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے ریلی کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری کریں گے جبکہ راستے میں ایم این اے جمشید دستی بھی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔

ایکسپو سینٹر کے سامنے پہنچنے کے بعد بہت بڑا جلسہ ہوگا جہاں پہلے سے موجود ہزاروں رکشہ ڈرائیور احتجاجی ریلی میں شریک نوجوانوں کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پرمجید غوری اپنی سیاسی پارٹی بنانے اور آئندہ کے لائح عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید ٖغوری نے جوہر ٹائون میں مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25مارچ کے دن پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی کا اضافہ ہو جائیگا۔

جو باقی تمام سیاسی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔آج کل ملک میں اقتدار بچانے اور اقتدار میں آنے کی سیاست ہو رہی ہے جبکہ کسی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ ہم عوام کو اتنا باشعور بنا دیں گے کہ انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی کی محتاجی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈالر 8روپے مہنگا ہو گیا عام عوام مزید ہزاروںکی مقروض ہوگئی گھر میں پڑی جمع پونجی ڈی ویلیو ہو گئی۔

جبکہ اشرفیہ کو کروڑوں کا فائدہ ہوگیا۔ہم مہنگائی ، ظلم ، نا انصافی، اقربا پروری ، سفارش کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔یکساں نظام تعلیم ،نوجوان کو روزگار دلوانے اور کرپشن کے خلاف عملی جدوجہد کریں گے۔انہوںنے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ہمیں کامیابی بھی ملے گی۔ کیونکہ میرے ساتھ وہ لوگ ہیں جن کو میں نے عملی محبت سے جیتا ہے یہ کرائے کے ٹٹو نہیںجو ہمیں چھوڑ جائیں۔

متعلقہ عنوان :