آئی ایس پی آ ر نے یوم پاکستان ،چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،وزراء دفاع واطلاعات ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے پیغامات پر مشتمل نیا پرومو جاری کر دیا

بدھ 21 مارچ 2018 17:53

آئی ایس پی آ ر نے یوم پاکستان ،چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،وزراء ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کیلئے چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ، وزیر دفاع ،وزیر اطلاعات اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے پیغامات پر مشتمل نیا پرومو جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میںچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آئیں اپنے وطن عزیز کو پرامن اور خوشحال بنائیں ،ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان ،امن کا نشانہ یہ ہمارا پاکستان۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ امن کا نشان ہمارا پاکستان ہم سب کی مشترکہ جستجو ہے ۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مضبوط دفاع محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سب متحد ہو کر تمام تقسیم اور تفریق کی لکیروں کو مٹا کرایک ہوجائیں ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے ۔