سعودی فلم کونسل کا قیام

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 مارچ 2018 17:28

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء)  ثقافت کے لئے سعودی جنرل اتھارٹی (جی اے سی ) نے منگل کو سعودی فلم کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

  اتھارٹی کے سی ای او، احمد المزید نے کہا کہ کونسل کا آغاز سعودی عرب میں فلم کے شعبے کی حمایت کرنے کی جانب پہلا قدم ہے جس میں  تخلیقی مواد کی تشکیل جی اے سی کے پانچ اہم شعبوں میں سے ایک ہے.انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ریاست کی اقتصادی ترقی کی جانب ایک عملی اقدام ہے جس سے ریاست کی تاریخ اور تقافت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جو کہ سعودی ویژن 2030 کا ایک اہم حصہ ہے۔ المزید کے مطابق اس کونسل کو مقصد ریاست یں فلم اور تخلیقی مواد کی صنعت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک میکانزم تشکیل دینا ہے ۔ تاکہ اس صنعت کی ترقی یقینی بنائی جا سکے ۔ 


متعلقہ عنوان :