لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے تقرر نامہ کی طلبی کیلئے درخواست پر جواب طلب کر لیا

بدھ 21 مارچ 2018 17:53

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے تقرر نامہ ..
لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے تقرر نامہ کی طلبی کیلئے دائر درخواست پر یوتھ لون پروگرام انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس شمس محمود مرزا نے سید اقتدار حیدر کی درخواست پر سماعت کی جس میں مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام تقرر نامہ فراہم نہ کرنے کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق یوتھ لون پروگرام انتظامیہ نہ تو تقرر نامہ فراہم کررہی ہے اور نہ ہی ان کے جاری کردہ احکامات اور شائع شدہ اشتہارات کے اخراجات کی تفصیل نہیں دی جارہی ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت چار اپریل تک ملتوی کر دی ۔