احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے دائر متفرق درخواست نمٹا دی

بدھ 21 مارچ 2018 17:53

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے دائر متفرق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے دائر متفرق درخواست نمٹا دی ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا تے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ گواہ کے بیان کے دوران اٹھائے گئے اعتراضات پر فیصلہ بیان سننے کے بعد کیا جائے گا، واجد ضیا بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں، وکیل صفائی کو اعتراض اٹھانے کا حق حاصل ہے، واجد ضیاء دوران بیان ملزمان کے گنہگار یا بے گناہ قرار دینے سے متعلق رائے نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :