شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی دبئی واپس چلے گئے

بدھ 21 مارچ 2018 17:49

شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی دبئی واپس چلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی دبئی واپس چلے گئے۔ کھلاڑیوں میں کرس گرین،ریلی روسو، محموداللہ، تھاسیراپریرا، اور کوچ سر ویون رچرڈ شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی انتہائی سخت سکیورٹی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ تاخیر سے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں تھسارا پریرا کا تعلق سری لنکا، محمود اللہ کا بنگلادیش، کرس گرین کا آسٹریلیا، رلی روسو کا جنوبی افریقا اور ٹام کوہلر کا انگلینڈ سے ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد مینجمنٹ نے تھسارا پریرا اور محموداللہ سے رابطہ کیا تھا اور دونوں کھلاڑی پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کا حصہ تھے۔