ٹیکسلا پولیس نے کرکٹ میچ میں جوا کھیلنے والے 20ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 21 مارچ 2018 17:36

ٹیکسلا پولیس نے کرکٹ میچ میں جوا کھیلنے والے 20ملزمان کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کرکٹ میچ میں جوا کھیلنے والے 20ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم،موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹیکسلا پولیس کے مطابق مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ شیر شاہ سوری روڈ کے علاقے میں چند اشخاص کرکٹ میچ پر جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئی20ملزمان انور،شعیب، ابراہیم،سیف اللہ،حسین،جہانگیر،ابراہیم خان،عمران،رحمت،اکرم،محمدخان،اسد،زین،زاکر،عزت، شہاب،قاسم،امتیاز، ضیاء االحق ا ورکامران کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم 77ہزارآٹھ سو سے زائد نقدی،16موبائل فونز،ایل ای ڈی،اسپیکر،ریموٹ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :