چیف جسٹس 90 دن کےلیےجوڈیشل مارشل لالگادیں،شیخ رشید کا چیف جسٹس کو مشورہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 مارچ 2018 16:52

چیف جسٹس 90 دن کےلیےجوڈیشل مارشل لالگادیں،شیخ رشید کا چیف جسٹس کو مشورہ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء)شیخ رشید نے چیف جسٹس کو جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس 90 دن کےلیےجوڈیشل مارشل لالگادیں،تمام احکامات پورے کرنے کیلیے چیف جسٹس صاحب جوڈیشل مارشل لالگادیں۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس 90 دن کےلیےجوڈیشل مارشل لالگادیں،تمام احکامات پورے کرنے کیلیے چیف جسٹس صاحب جوڈیشل مارشل لالگادیں۔نگران سیٹ اپ کے حوالے سے انکا کہنا تھا جس نگران وزیراعظم پرعمران خان کی آشیرباد نہیں ہوگا وہ قبول نہیں کرینگے۔نگران وزیراعظم اورحکومتیں لوگوں کےمعیارکے مطابق ہونی چاہیے۔صدرمملکت کوبھی اسی سال ریٹائرہونا ہے۔نگران وزیراعظم اورحکومتیں لوگوں کےمعیارکے مطابق ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ سےنگراں حکومت سےمتعلق بھی سب کوتوقع ہے۔نوازشریف کامستقبل ان کے کیس پرمنحصرہے۔امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف پرمبنی فیصلہ آئے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق عدلیہ کا جوبھی فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا۔