پہونہ تاسنگڑھ سٹرک پر کام ناقص اور سست روی کا شکار

بدھ 21 مارچ 2018 16:50

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پہونہ تاسنگڑھ سٹرک پر کام ناقص اور سست روی کا شکار ، عوام علاقہ عاجز آگئے ، ایکسین شاہرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفیصلات کے مطابق نواحی علاقہ سنگڑھ کی پہونہ تا سنگڑھ سڑک پرکچھ عرصہ سے کام جاری ہے جو کہ انتہائی ناقص ہے عوام علاقہ کا ایک وفد زیر قیادت مرزا یاسین ایکسین شاہرات مظہر حسین سے ملااور سنگڑھ میں تعمیرہونے والی سٹرک کے حوالے سے اپنی شکایات درج کروائیں۔

(جاری ہے)

وفد نے بتایا کہ علاقہ کے لوگ ٹھیکیدار کے عملہ سے با ر بار سڑک کی ناقص تعمیر کی شکایت کرتے رہے لیکن عوامی شکایات پر کوئی نوٹس نہ لیا گیا ۔