راجہ الیا س ڈپٹی ڈائریکٹر ECCمیٹنگ کا انعقاد 6اپریل 2018کو مظفر آباد ہو گا

بدھ 21 مارچ 2018 16:50

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) راجہ الیا س ڈپٹی ڈائریکٹر ECCمیٹنگ کا انعقاد 6اپریل 2018کو مظفر آباد ہو رہا ہے جس میں ضلع کی کارکردگی کو پیش کرنا ہوتا ہے ضلع کا تاثر اچھا جانا چاہیے جس میں ٹیم ورک کی ضرورت ہے اچھی اچھی تصویریں لیں اور ضلعی دفتر کو ارسال کریں پیوندی بیری ضلع بھمبر کا اہم پھل ہے جس کو نمایاں طور پر نہیں کیا جاتا کبیر فیلڈ معاون کی ڈیوٹی لگائی گی کہ ضلع بھمبر کی کارگزاری سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیا کریں مینگو میلی بیگ کی ٹریننگ دی گئی تھی جو کا م فیلڈ معاونین نے فیلڈ میں کیا ہے اس کی تفصیل کی تعداد زمینداران اور تعداد پودا جات بھیجیں نیز آم کے اچھے پودے سلیکٹ کر کے تصاویریں پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

سی ایم پی اور ایف ڈی پی کے تحت لگائے گئے باغات کی تفصیل معہ تصاویریں ارسال کریں نیز آلو کے جو ٹرائل لگائے ہیں ان کی تفصیل ارسال کریں ٹنل کے ضمن میں گفتگو ہوئی نئے ٹنل تحصیل تک پہنچ چکے ہیں ٹھیکیدار نے فیلڈ میں نصب کرنے کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت مانگی ہے پرانے ٹنل کے گرد کریلہ کدوکھیرا اور ہابرڈ توری کاشت ہوچکی ہے بڈنگ گرافٹنگ کے سلسلہ میں پھلدار پودا جات کی پیوندکاری کی جلد تربیت دی جائے گی جس میں تربیتی کو 800روپے یومیہ اعزازیہ دیا جائے گا نمائشی پلاٹ گندم کے متعلق استفسار کیا گیا درمیانی حالت میں ہیں نمائشی پلاٹ سبزیات کی پیدا وار کا ڈیٹا دیں کچن گارڈننگ کی کٹس کی تقسیم کی تفصیل ارسال کی جائے گی تا کہ محکمانہ کارکردگی سامنے آسکے ۔