آفاق میڈیا گروپ اور چکوال پریس کلب کے اشتراک سے مشاعرہ آج 11بجے دن اوشین کیبلز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہو گا

بدھ 21 مارچ 2018 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) آفاق میڈیا گروپ اور چکوال پریس کلب کے اشتراک سے آج 22مارچ کو 11بجے دن اوشین کیبلز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس میں مشاعرہ منعقد ہو گا چیئرمین بزم ادبیات خواجہ بابر سلیم محمود اور آفاق میڈیا کے شیخ شہزاد قریشی نے اس ضمن میں ابتدائی انتظامات شروع کر دئیے ہیں مشاعرے میں ضلع چکوال کے چیدہ چیدہ سکہ بند شعرائے کرام شرکت کریں گے۔