چکوال کے پہلے نامور مسلمان وکیل خواجہ محمود کے وارثان کی طرف سے قائم کیے جانے والے محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کے زیر اہتمام 4لاکھ30ہزار روپے کے نقد تعلیمی وظائف کی تقریب

بدھ 21 مارچ 2018 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) چکوال کے پہلے نامور مسلمان وکیل خواجہ محمود کے وارثان کی طرف سے قائم کیے جانے والے محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کے زیر اہتمام بدھ کے روز4لاکھ30ہزار روپے کے نقد تعلیمی وظائف کی تقریب سیتھی آڈیٹوریم گورنمنٹ پوسٹ گریجویئٹ کالج چکوال میں منعقد ہوئی جس کی صدرات چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدلقیوم نے کی جبکہ اس موقع پر ایئر مارشل ریٹائرڈ پرویز نواز،برگیڈیئر غلام علی،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ پنجاب ڈاکٹر بیرسٹر وسیم قریشی،نائب صدر فیڈریشن آف چیمبر زظفر بختاوری،معروف ماہر تعلیم راجہ یاسر سرفراز،عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر،معروف ماہر تعلیم سید منیر حیدر شاہ اور چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر بھی اس موقع پر سٹیج پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹرسٹی خوجہ بابر سلیم محمود نے ابتدائی خطاب میں بتایا کہ فروری 1981کو خواجہ محمود کے وارثان نے انکی وصیت کے مطابق یہ ٹرسٹ قائم کیا۔اور گزشتہ 37سالوں سے یہ ٹرسٹ ہر سال کروڑوں روپے کے نقد سکالر شپ کالج کے ذہین ،لائق اور مستحق طلبہ و طالبات میں تقسیم کر رہا ہیں۔انچارج ٹرسٹ پروفیسر عابد حسین نے بتایا کہ آج 4لاکھ30ہزار روپے کی رقم کالج کے 78ذہین طلبہ و طالبات میں تقسیم کی جا رہی ہے اور ان طلبہ و طالبات کو سکالر شپ دینے کے لیے تین رکنی پروفیسر کمیٹی قاسم اعوان ،عابد حسین اور حبیب الرحمن نے انٹرویو مکمل کر کے انکے ناموں کی سفارش کی ہیں۔

قائم مقام پرنسپل مقصود احمد نے اپنے خطاب میں بتایا کہ محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ نہ صرف طلبہ و طالبات کی مدد کر رہا ہے بلکہ کالج کے حل میں بھی اس کس کا نمایاں کردار ہے اور تین کروڑ48لاکھ روپے سے گزشتہ سال کالج کا آڈیٹوریم تعمیر ہوا ہے وہ بھی تنویر اسلم سیتھی نے اسی ٹرسٹ کے پروگرام میں شرکت کے بعد منظور کروایا ہے عطیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے اپنے خطاب میں کالج آڈیٹوریم سائونڈ سسٹم کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اور کہا کہ کالج ذہین طلبہ و طالبات میں جلد گولڈ میڈل اور نقد انعامات دینے کی بڑی تقریب کالج میں منعقد ہو گی۔جنرل عبدالقیوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمد للہ ضلع چکوال اس وقت شرح خواندگی کے حوالے سے پنجاب میں پہلے اور پورے پاکستان میں آٹھویں نمبر پر ہے بیشک یہ شہیدوں اور غازیوں اہل علم اور اہل قلم اور دانشوروں کی سرزمین ہے معروف ماہر تعلیم راجہ یاسر سرفراز نے مطالبہ کیا کہ اس قدیمی تعلیمی درسگاہ کو فوری طور رپ یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے تا کہ یہاں کے لائق،ذہین بچے اور بچیاں مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم سے فیض یا ب ہو سکیں۔آخر میں مہمانان گرامی نے 78طلبہ و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کیے۔