پاناما فیصلے پر سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس کوئی معمولی بات نہیں ،ْ
اب عدلیہ کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں ،ْ نوازشریف اداروں کی عزت کر نے والا آدمی ہوں ،ْ میرے خلاف فیصلہ بلیک لاء ڈکشنری کا سہارا لے کر دیا گیا ،ْ پاکستانی قانون میں اس کی گنجائش نہیں ،ْمیں کیسے اس فیصلے کو قبول کرتا28 جولائی کو پاکستان کے عوام کی بھی توہین ہوئی ہے ،ْوہ کہاں جاکر توہین عدالت کا کیس کریں ،ْ سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے بات چیت
بدھ 21 مارچ 2018 16:47
(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا اور وہ بھی بلیک لاء ڈکشنری کا سہارا لے کر دیا گیا جبکہ پاکستانی قانون میں اس کی گنجائش نہیں ،ْمیں کیسے اس فیصلے کو قبول کرتا انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ کمزور فیصلہ ہے ،ْ اب تو عدالتوں کے اندر اور باہر بھی پورے زور کے ساتھ آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ فیصلے اپنے منہ سے خود بولتے ہیں کہ فیصلہ کس طرح کا ہے ،ْفیصلے دینے والے یہ بھی غور کریں کہ کیا ان کے فیصلے لوگوں کو قبول بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ اس طرح کے فیصلے کیوں آتے ہیں ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا واحد کیس ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ،ْمیرے خلاف کیسز فیملی کے اثاثوں کے گرد گھوم رہے ہیں ،ْ ہمارے خاندان کے اثاثے 1937 سے ہیں، میں راتوں رات امیر نہیں ہوا ،ْمیرے باپ دادا کی جائیدادیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کیخلاف آفٹر شاکس آتے رہیں گے اور فیصلے کے خلاف آفٹر شاکس پر قابو پانا ناممکن ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 28 جولائی کو پاکستان کے عوام کی بھی توہین ہوئی ہے ،ْوہ کہاں جاکر توہین عدالت کا کیس کریں اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی جج نے آپ سے ناانصافی کی تو کیا آپ سپریم جوڈیشل کونسل جائیں گی جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ مجھے بہت اچھا آئیڈیا دے رہے ہیں ،ْآئیڈیا دینے کا شکریہ۔اس موقع پر نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کیسز کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ عمران خان نے خود اعتراف جرم کیا لیکن انہیں صادق اور امین قرار دے دیا گیا، شیخ رشید نے اپنی زمین پوشیدہ رکھی، جہانگیر ترین کی کرپشن ثابت ہوئیں لیکن کوئی ریفرنس نہیں بنا ،ْیہ دوہرا معیار نہیں چلے گا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے، سو دن چور کے تو ایک دن سنار کا ہوتا ہے، اللہ کرے گا سنار کا دن بھی آئے گا۔نواز شریف نے شیخ رشید کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو سب پر باتیں کررہے تھے ان کا اپنا کیس سامنے آگیا ہے،انہوں نے کروڑوں روپے کی زمین چھپائی۔ نوازشریف نے کہا کہ بڑے بڑے نامور وکلاء نے کہا ہے کہ میر ے خلاف کیسز کمزور ہیں اور فیصلہ بھی کمزور ہے،کمزور فیصلوں پر تنقید نہیں ہوگی تو پھر کیا ہوگا ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسے فیصلوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، جس کا مجھے بڑا دکھ ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا پاناما لیکس کیس کے فیصلے میں وضع کردہ اصولوں کا اطلاق سب پر نہیں ہوگا پاناما لیکس کیس میں کہاں یہ اصول طے ہوا کہ غلطی جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی طور پر، تو اس پر نااہلیت ہوگی۔جسٹس فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کہتے ہیں کہ فلاں ریٹرنز ظاہر نہیں کروں گا اور یہاں غلطی بھی نااہلیت ہے، پاکستان میں تو الیکشن لڑنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.