آئین میں ہونے والی 24 ویں ترمیم کو مرید علی شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بدھ 21 مارچ 2018 16:46

آئین میں ہونے والی 24 ویں ترمیم کو مرید علی شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) آئین میں ہونے والی 24 ویں ترمیم کو مرید علی شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ سید مرید علی شاہ نے آئین میں ہونے والی 24 ویں ترمیم کے خاف درخواست دائر کر ادی ۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مردم شماری کی بنیاد پر اسمبلی کی نشستوں کا تعین ہوتا ہے لیکن 24 ویں ترمیم کے ذریعہ پہلے نشستیں مختص کی گئیں اور پھر مردم شماری کے نتائج جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ترمیم سے فاٹا کے لیے 12 نشستیں مخصوص کی گئیں لیکن آبادی کے لحاظ سے فاٹا کی 6نشستیں بنتی ہیں ۔ درخواست میں کہنا تھا کہ اورکزئی ایجنسی میں ڈھائی لاکھ کا ایک حلقہ ہے جبکہ کشمور میں 11 لاکھ نفوس پر مشتمل ایک حلقہ بنایا گیا ہے ۔ 24 ترمیم کے تحت فاٹا کا ایک ایم این اے باقی صوبوں کے چار ایم این اے کے برابر ہو گیا ہے ، جو آئین کے خلاف ہے ۔ درخواست میں عدالت سے 24 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :