پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 16:39

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا فروشوں، ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں اور ملاوٹ زدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں گٹکا فروش کی دکان سیل کر کے 600پیکٹ گٹکا برآمد کیے گئے-ادھر ناقص اشیاءکے استعمال پر جوہر ٹاﺅن میں 3فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے، 4فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔