گوالمنڈی پولیس نے لاہو رسے اغوا ہونیوالی 13سالہ لڑکی کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 21 مارچ 2018 16:41

گوالمنڈی پولیس نے لاہو رسے اغوا ہونیوالی 13سالہ لڑکی کو بازیاب کرا کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) گوالمنڈی پولیس نے لاہو رسے اغوا ہونیوالی 13سالہ لڑکی کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل تھانہ اکبری گیٹ لاہو ر کی حدود سے اقصی بنت محمد بشیر کو اغوا کر لیا گیا تھا گزشتہ روز ایس پی آپریشن قائد آباد سرکل محمد ندیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی عاصم علی شاہ ‘ایس ایچ او گوالمنڈی پولیس اسٹیشن عتیق الرحمن دستی اور دیگر عملے نے شاوکشاہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رہائشی پلازہ سے مغویہ کو بازیاب کرا کے ملزم ہاشم علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جا رہا تھااور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مغویہ اور ملزم کو پنجاب پولیس کی کوئٹہ آمد کے بعد ان کے حوالے کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :