راؤ انوار اتنے دن کہاں چھپے رہے؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 16:28

راؤ انوار اتنے دن کہاں چھپے رہے؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ 2018ء) : کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پچھلے کئی روز سے راولپنڈی اور اسلا م آباد میں مقیم تھے،تاہم آج راؤ انوار کو عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راؤ انوار 19جنوری سے رو پوش تھے۔

(جاری ہے)

راؤ انوار کی عدالت پیشی کے بعد یہ سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ راؤ انوار اتنے دن تک کہاں چھپے رہے؟ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس دن سے راؤ انوار کا واٹس ایپ بند تھا اس دن سے راؤ انوار راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم تھے۔

جب کہ ہر دوسرے دن راولپنڈی سے اسلام آباد آیا کرتے تھے۔اور گزشتہ کچھ دنوں سے راؤ انوار نے اپنے وکلاء سے مشاورت بھی شروع کر دی تھی۔ اور گزشتہ روز لاہور گئے تھے اور پھر دوستوں کے مشورے پر راؤ انوار اسلام آباد آئے اور عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا اور راؤ انوار کو اس بات کا یقین تھا کہ مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔راؤ انوار بیس دن اسلام آباد اور روالپنڈی میں مقیم رہے اور دو دن پہلے لاہور گئے تھے۔وہاں قریبی دستوں سے مشاورت کے بعد عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: