صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطاء کر دیا

بدھ 21 مارچ 2018 16:21

صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطاء کر دیا۔ اس حوالہ سے بدھ کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ تقریب کے بعد صدر مملکت سے پاک فضائیہ کے سربراہ نے علیحدگی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ کے معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوںمیں مزید اضافہ ہو گا۔ تقریب میں وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل زبیر محمود حیات اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔