ایاز سومرو نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کی خدمت کیلئے اہم کردار ادا کیا،عبدالجبار خان

بدھ 21 مارچ 2018 16:20

ایاز سومرو نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کی خدمت کیلئے اہم کردار ادا کیا،عبدالجبار ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے سابق وزیر قانون اور رُکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوا پنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایاز سومرو پیپلزپارٹی کے مخلص اور سچے جیالے تھے۔

انہوں نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کی خدمت کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ وہ زندگی کے آخری وقت تک نہ صرف پارٹی سے وابستہ رہے بلکہ انہوں نے نہ صرف اپنے حلقے بلکہ سندھ کے عوام کی بے لوث خدمت کی جسے سندھ کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :