پانی کا عالمی دن : پاکستان میں کوکا۔کولا نے قدرت و آبادیوں میں 60ملین لیٹرز پانی لوٹا دیا

بدھ 21 مارچ 2018 16:20

پانی کا عالمی دن : پاکستان میں کوکا۔کولا نے قدرت و آبادیوں میں 60ملین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پانی کا عالمی دن مناتے ہوئے کوکا۔کولا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں قدرت اور آبادیوں میں 60 ملین لیٹر پانی واپس لوٹا دیا ہے۔ نجی شعبے میں قدرت کو پانی لوٹانے کا ہدف رکھنے والا کوکا۔کولا پہلا مشروب ساز ادارہ ہے جو بند راستوں سے پانی بحال کرتا ہے یا راستوں سے رسائی کے ذریعے پانی لوٹاتا ہے، اپنی پیداوار استعمال کرتا ہے اور حفاظتی سرگرمیاں سرانجام دیتا ہے۔

کوکا۔کولا کی جانب سے سال 2020 تک اپنی عالمی سیلز میں استعمال ہونے والے پانی کا 100 فیصد حصہ قدرت کو واپس لوٹانے کا ہدف متعین ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لئے کوکا۔کولا سسٹم کے ادارے دنیا بھر میں مقامی افراد کے زیر انتظام پانی کے منصوبوں میں تعاون کرتے ہیں پانی سے متاثرہ خطوں اور مقامات کے ساتھ ساتھ آفات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی بحالی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے جنرل منیجر رضوان خان نے کہا، "پاکستان عالمی سطح پر پانی کی انتہائی قلت سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ اسکی وجہ سے ذمہ دار کاروباری شہری کے طور پر اپنے مینڈیٹ کی بحالی ایک اہم وجہ ہے۔ ایک کمپنی کے طور پر ہم ان علاقوں میں جہاں ہمارا کاروبار ہے وہاں 100 فیصد پانی لوٹانے کے راستے پر گامزن ہیں ۔

اگرچہ پینے کے پانی کے ذخائر کی قلت ہے تاہم بڑی تعداد میں غیرمحفوظ طریقے اور مقامی حکومتی قوانین ہمارے لئے مضبوط چیلنج کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ گزشتہ دہائی میں ہم نے شراکت داروں، این جی اوز اور صوبائی حکام کا مضبوط نیٹ ورک تیار کیا ہے جو پانی کے انتظام کے ہمارے طریقوں میں معاون رہے ہیں۔" ان میں ہر پروجیکٹ اپنے ڈیزائن اور رفتار کے اعتبار سے مختلف ہے لیکن تمام پروجیکٹس یا تو لوگوں کو پائیدار انداز سے پانی و نکاس کی خدمات تک رسائی فراہم کرتے ہیں اور آبپاشی جیسے تعمیری کاموں کے لئے پانی مہیا ہوتا ہے یا پھر قدرتی پانی کے ذخائر میں کمی اور آلودہ پانی اور خشکی کو کم کرکے ماحولیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اب تک کوکا۔کولا اور اسکے مخیر اداروں نے مشرق وسطیٰ و افریقہ ریجن (ایم ای این ای) بھر میں پانی کی بحالی کے 25 پروجیکٹس پر کام کرچکے ہیں۔ دنیا میں یہ خطہ پانی کی انتہائی قلت کا شکار ہے۔ صرف پاکستان میں کوکا۔کولا نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ پانی کی بحالی کے 9 پروجیکٹس شروع کئے اور ان پر عمل درآمد کے نتیجے میں اب تک قدرت اور مقامی آبادیوں میں 60 ملین لیٹر پانی لوٹایا جاچکا ہے۔

ان میں درج ذیل پروجیکٹس شامل ہیں۔ خان پور ڈیم پروجیکٹ: پاکستان میں نئے پروجیکٹ کے طور پر کوکا۔کولا نے حال ہی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ مقامی سطح پر تازہ پانی کے بہاؤ کو پائیدار انداز سے خان پور ڈیم ریزروائر میں جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروجیکٹ سے خطے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

زندگی پروجیکٹ: اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور روٹری انٹرنیشنل سے شراکت داری کے ساتھ یہ پروجیکٹ پسماندہ طبقے کے علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگاتا ہے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے جس سے 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں۔ پانی صاف اقدام : ڈبلیو ڈبلیو ایف سے شراکت داری کے ساتھ اس پروجیکٹ کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور کمیونٹی کی پہنچ کے ذریعے ساڑھے سات لاکھ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔

ماحولیاتی کنزرویشن اینڈ واٹرشیڈ مینجمنٹ: ڈبلیو ڈبلیو ایف سے شراکت داری کے ساتھ اس پروجیکٹ کے ذریعے مقامی آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ایوبیہ نیشنل پارک میں واٹرشیڈ مینجمنٹ کے طریقوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ماحولیات کی بحالی ہے۔ اس پروجیکٹ سے 12 ہزار 235 افراد کے لئے پانی کی رسائی بہتر ہوئی ہے۔ المی سطح پر کوکا۔کولا اور اسکی فاؤنڈیشنزدنیا کے 70 سے زائد ممالک میں تقریبا 2 ہزار آبادیوں میں پانی کے پروجیکٹس میں تعاون سرانجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :