حسین حقانی کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مولوی اقبال حیدر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں مملکت کے خلاف سازش کی دفعات کے تحت درج کیاگیا

بدھ 21 مارچ 2018 16:15

حسین حقانی کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ وکیل مولوی اقبال حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پریڈی تھانے میں مملکت کے خلاف سازش کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔ مقدمہ وکیل مولوی اقبال حیدر کی مدعیت میں داخل کیا گیا۔جبکہ مقدمہ نمبر 125/2018 ہے۔ واضح رہے کہ حسین حقانی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکن سفیر رہے چکے ہیں۔علاوہ ازیں حسین حقانی میمو گیٹ کے مرکزی ملزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :