پشاورہائی کورٹ نے فاٹا کی خواتین کو قومی اسمبلی اورسینٹ میں نشستیں دینے کے حوالے سے وفاق سے جواب طلب کرلیا

بدھ 21 مارچ 2018 16:15

پشاورہائی کورٹ نے فاٹا کی خواتین کو قومی اسمبلی اورسینٹ میں نشستیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پشاورہائیکورٹ میں فاٹا کی خواتین کو قومی اسمبلی اورسینٹ میں نشستیں دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاورہائیکورٹ میں فاٹا کی خواتین کے لیے قومی اسمبلی اورسینٹ میں مخصوص نشستیں دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کی خواتین کے لیے قومی اسمبلی اورسینٹ میں نشستیں مختص ہیں اسی طرز پر فاٹا کی خواتین کو قومی اسمبلی اورسینٹ میں مخصوص سیٹیں دی جائیں،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا،کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس سید افسر شاہ نے کی ۔

متعلقہ عنوان :