کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو عدالت نے جیل بھیج دیا

بدھ 21 مارچ 2018 16:15

کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو عدالت نے جیل بھیج دیا ،ملزم کو دس روزہ ریمانڈ کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا کوہاٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم مجاہدآفریدی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،عدالت نے ملزم مجاہد آفریدی کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ،ملزم مجاہد آفریدی کو دس روزہ ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :