ایوان صدر میں ایئرچیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کرنے کی تقریب

بدھ 21 مارچ 2018 16:15

ایوان صدر میں ایئرچیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء)صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب میں ایئرچیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا۔اس موقع پر صدرمملکت نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کوپاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

تقریب کے بعد صدر مملکت سے پاک فضائیہ کے سربراہ نے علیحدگی میں ملاقات کی ، اس موقع پر صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ کے معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوںمیں مزید اضافہ ہو گا۔

تقریب میں وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین،وزیرسیفران لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ)عبدالقادر بلوچ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل زبیر محمود حیات اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔