لاہور ریلوے اسٹیشن پر 8 اسٹالز، ایک ریسٹورینٹ کو جرمانے

ریسٹورینٹ کی سب سٹینڈرڈ کراکری ضائع کر دی گئی، غیر منظور شدہ برائنڈز کی اشیا خوردونوش ضبط

بدھ 21 مارچ 2018 16:07

لاہور ریلوے اسٹیشن پر 8 اسٹالز، ایک ریسٹورینٹ کو جرمانے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر اور ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر اروا خان نے کمرشل انسپکٹر عبدالرزاق کے ہمراہ لاہور اسٹیشن کا دورہ کیا۔ پلیٹ فارم نمبر 2،3،4 اور 5 پر واقع تمام وینڈنگ اسٹالز چیک کیے گئے۔

(جاری ہے)

8 اسٹالوں اور پلیٹ فارم نمبر 4 پر واقع ریسٹورینٹ پر ناقص صفائی ، ریٹ لسٹ کی عدم دستیابی،ریلوے سے غیر منظور شدہ برانڈز رکھنے، اور مقررہ جگہ سے زیادہ جگہ گھیرنے پر بلترتیب 500، 500 سو روپے اور ریسٹورینٹ کو 2000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ریسٹورینٹ کی تمام سب سٹینڈرڈ کراکری ضائع کر دی گئی۔ مسافروں کی طرف سے اسٹالوں پر ناقص صفائی کی شکائت پر اسسٹنٹ آفیسر نے پلیٹ فارم انسپیکٹر کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ اسٹالوں پر بہترین صفائی برقرار رکھی جائے۔ مذید براں ڈیوٹی آفیسر نے اسٹال مالکان کو تنبیہ کی کہ سادہ نان اور روغنی نان کی قیمت الگ الگ ریٹ لسٹ پر آویزاں کی جائے اور آئیندہ شکائت کا موقع نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :