پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے ،ْوالد نقیب

بدھ 21 مارچ 2018 16:05

پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے ،ْوالد نقیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء)نقیب اللہ کے والد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کا بیٹا تھا، ادارے یقین رکھیں ہم پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں رائو انوار کی پیشی اور گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی قانون پر عمل درآمد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کے باہر کسی جدوجہد پریقین نہیں رکھتے ،ْہمیں سپریم کورٹ کے ذریعے انصاف ہوتا نظر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ہمارا فخر ہیں، دیرآئے درست آئے ،ْ ہم کو سب پر اعتماد ہے۔