سعودی عرب میں مرنے والی ملازمہ کی لاش دو سال بعد وطن واپس بھیج دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 مارچ 2018 15:50

سعودی عرب میں مرنے والی ملازمہ کی لاش دو سال بعد وطن واپس بھیج دی گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) حال ہی میں سعودی عرب میں مرنے والی ملازمہ کی لاش دو سال بعد اسکے ملک سری لنکا بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمہ کی لاش اسکی ریاست واپس بھیجنے میں دیر ہونے کی ایک وجہ یہ تھی کہ یہ ملازمہ ریاست میں جعلی رہائشی دستاویزات کی بنیاد پر رہ رہی تھی ۔ اس لیے اسکا کیس صاف ہونے میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کے مطابق یہ ملازمہ گزشتہ دو دہائیوں سے سعودی عرب میں کام کر رہی تھی اور دسمبر 2015 میں اچانک بیمار ہو جانے کی وجہ سے اس جہاں فانی سے کوچ کر گئی تھی ۔ 25 دسمبر 2015 کو اسپتال انتظامیہ نے اس ملازمہ کو ایک نا معلوم افراد کے طور پر ڈسچارج کیا تھا ۔ جسکا امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو اب پتہ چلا ہے کہ اس ملازمہ کا تعلق سری لنکا سے ہے اور اب اسے سری لنکا بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :