معروف صحافی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو یک طرفہ قراردے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 15:38

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) معروف صحافی عارف نطامی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو یک طرفہ قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد مسعود کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو الزامات ثابت نہ کرنے پر صرف تین ماہ پروگرام بند کرنے کی سزا دی گئی لیکن میرے خیال سے شاہد مسعود کے خلاف آنے والا سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ یک طرفہ ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ جس چینل پر بیٹھ کر ڈاکٹر شاہد مسعود یہ پروگرام کرتے تھے اس چینل کے خلاف کوئی کاروائی نہیں دیکھنے میں آئی جب کہ عدالت کو اس چینل اور پروگرام کی انتظامیہ کے خلاف بھی ایکشن لینا چاہئیے تھا۔اور متعلقہ چینل کو سزا دے کر یہ بات واضح کرنی چاہئیے تھی کہ صرف ریٹنگ کے اصول کے لئے کسی کی عزت نہیں اچھالی جاتی۔عارف نظامی نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے: