ایون فیلڈ پراپرٹیز ، احتساب عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ سنا کر درخواست نمٹا دی

واجد ضیا جو کہیں وہ پتھر پر لکیر نہیں ہے، وکیل صفائی کو سوال اُٹھانے کا حق ہے۔ جج کے ریمارکس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 15:36

ایون فیلڈ پراپرٹیز ، احتساب عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ سنا کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء): ایون فیلڈز پراپرٹی سے متعلق نواز شریف کی متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ گواہ کے بیان کے دوران اٹھائے گئے سوالات پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ واجد ضیا بطور گواہ بیان ریکارڈ کروائیں وکیل صفائی کو سوال اٹھانے کا حق حاصل ہے ۔ دوران سماعت جج محمد بشیر نے ریمارکس دئے کہ واجد ضیا کی بات پتھر پر لکیر نہیں ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ درخوست گزار نے غیر متعلقہ دستاویزات پر اعتراض کیا تھا ۔