پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا کامیاب انعقاد امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے،
یہ موجودہ جمہوری حکومت کے ویژن کے تحت واضح پالیسی کا ثمر ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آبادہو رہے ہیں، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان
بدھ 21 مارچ 2018 15:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملنے والے چیلنجزسے نبردآزما ہوکر آج پرامن،اندھیروں سے پاک پاکستان میں زندگی رواں ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے ہیں۔
سابقہ ادوار میں صرف کھوکھلے نعرے لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی نے گراں قدر کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے ،لاہور کے لوگوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔لاہور کی میزبانی پی ایس ایل کھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.