معروف صحافی نے نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ہونے کا اشارہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 15:21

معروف صحافی نے نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ہونے کا اشارہ دے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) معروف صحافی سلمان غنی نے سابق وزیر اعظم ن نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ہونے کا اشارہ دے دیا تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلمان غنی کا ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے مسلم لیگ ن کے صدر بن جانے کے بعد کافی مطمئن نظر آتے ہیں اور ان کے لہجے میں بھی نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

اور چوہدری نثار کا یہ کہنا ہے کہ شہباز شریف کا پارٹی صدر بننا پارٹی کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔سلمان غنی کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپنی رائے رکھتے ہین اور ماضی میں ان کے نواز شریف سے اختلافات سامنے آئے ہیں اور وہ اخلتلافات کم کرنے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔اور میرے خیال سے اب بھی شہباز شریف جلد ہی چوہدری نثار علی خان کو لے کر نواز شریف کے پاس لے کر جائیں گے اور پھر امید کے نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات میں کمی آئے گی۔مزید کیا کہاویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :