پرویز رشید کی چودھری نثار علی خان پر لفظی گولہ باری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 15:18

پرویز رشید کی چودھری نثار علی خان پر لفظی گولہ باری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) : ن لیگی رہنما پرویز رشید نے چودھری نثار علی خان پر لفظی گولہ باری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ چودھری نثار علی خان مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، اور اچھے وقت میں اسٹیرنگ سنبھال لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والا مخلص کیسے ہو سکتا ہے؟ چودھری نثار موقع ملنے پر قائد کی پیٹھ میں چھُرا گھونپتا ہے، انہوں نے اپنی حرکتوں سے ہی اپنا فیصلہ سنا دیاہے۔ یاد رہے کہ پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کے بعد سے ہی ن لیگ کے کئی رہنماؤں نے چودھری نثار علی خان کو کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا ۔