وزیر داخلہ سندھ نے ایف ٹی سی کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے سب انسپکٹر کو معطل اور 2سپاہیوں کو کواٹر گارڈ کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

بدھ 21 مارچ 2018 15:36

وزیر داخلہ سندھ نے ایف ٹی سی کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مارکرنے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے ایف ٹی سی کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے سب انسپکٹر کو معطل اور 2سپاہیوں کو کواٹر گارڈ کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق شہری نے وزیرداخلہ سندھ سے شکایت کی کہ ایف ٹی سی سے ڈیفنس کی جانب جانیوالی سڑک پر موبائل نمبرSPD-410میں سوار پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ہراساں کرتے ہیں اور رشوت کا تقاضہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا مجھے روکا اور مجھ سے موٹر سائیکل کے دستاویزات طلب کئے۔ باوجود تمام دستاویزات پولیس اہلکاروں نے مجھ سے رشوت طلب کی ۔میں نے انکار کیا اور ان سے کہا کہ میں طالب علم ہوں اور میرے پاس صرف پچاس روپے ہیں۔ جسکا میں اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلواؤنگا۔ جس پر وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پیSSP ساؤتھ کو انکوائری کے احکامات دیئے۔ایس پیSP صدر کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایف ٹی سی پر تعینات موبائل آفیسر سب انسپکٹر کو معطل جبکہ موبائل پر تعینات دو اہلکاروں کو کواٹر گارڈ کرتے ہوئے اے ایس پی ASPصدر کو باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :