العزیزیہ ،ْفلیگ شپ ریفرنس میں گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ،ْ

خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی سماعت کے دو ران گواہ نورین شہزاد ی متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کرسکیں دستاویزات منگوانے والی ای میل عدالت میں پیش کی جائیں، کال آف نوٹس کی کاپیاں کہاں ہیں خواجہ جارث

بدھ 21 مارچ 2018 15:32

العزیزیہ ،ْفلیگ شپ ریفرنس میں گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) العزیزیہ ،ْفلیگ شپ ریفرنس میںگواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ہوئیں جن پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ہوئیں ،ْ جن پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی۔

گواہ نورین شہزاد ی متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزات منگوانے والی ای میل عدالت میں پیش کی جائیں، کال آف نوٹس کی کاپیاں کہاں ہیں کراچی سے دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل آئی گواہ نورین شہزاد نے بتایا کہ کال آف نوٹس نہیں آیا ،ْ دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل نہیں ملی، خواجہ حارث کنفیوژ کر رہے ہیں۔جج کے استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنسز میں دو گواہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر رہ گئے ہیں۔ بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلب کرلیا گیا۔