ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں-احسن اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 15:07

ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں-احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں، یہ نام اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے۔