معیشت سے متعلق کیسز میں احتیاط برتی جائے-محمود مانڈوی والا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 15:07

معیشت سے متعلق کیسز میں احتیاط برتی جائے-محمود مانڈوی والا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء)عدالتی معاون محصولات مشیر محمود مانڈوی والا نے عدالت عظمیٰ میں تجویز پیش کی ہے کہ معیشت سے متعلق کیسز میں احتیاط برتی جائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کے بیرونِ ملکی کرنسی اکاﺅنٹس رکھنے والوں کے لیے غیر ضروری طور پر خطرہ منڈلانے لگے۔نجی ٹی وی کے مطابق محمود مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چونکہ پاکستان کی معیشت بین الاقوامی تجارت سے جڑی ہوئی ہے اس لیے ہمیں معیشت سے متعلق کیسز میں باریک بینی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس وقت ہمارا بیرونِ ملک کرنسی کا دور فی الحال آزاد خیال کا اس لیے ہمیں بین الاقوامی کرنسی اکاﺅنٹس رکھنے والوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، اور اس کی نگرانی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے شہریوں کے بیرونِ ملک جائیداد اور بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کے سامنے کیا۔

مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران ہی سپریم کورٹ نے معروف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ شبر زیدی اور معروف محصولات مشیر محمود مانڈوی والا کو پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے بیرون منتقل کرنے کی روک تھام کے لیے قوانین بنانے کے لیے عدالتی معاون مقرر کیا تھا۔20 مارچ کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یہ اشارہ دیا کہ ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جاسکتا ہے جو اپنی تجاویز حکومت اور پارلیمنٹ کو پیش کر سکتا ہے جس کا مقصد ایسا قانون وضع کرنا ہے جس کی مدد سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے۔