سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کو ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

بدھ 21 مارچ 2018 15:32

سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کو ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا
سرگودھا۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کے روز صبح سویرے ہونیوالی ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اللہ کا شکر ادا کیا کیونکہ مسلسل ایک ہفتہ سے سورج نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا تھا جس سے پنکھے وغیرہ چلنا معمول بن گیا تھا لیکن ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اس خوشگوار موسم میں لوگ سموسے‘ پکوڑے‘ چارٹ اور اسی طرح کی دیگر چٹ پٹی اشیاء سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :