Live Updates

پی ٹی آئی کے مشہور موسیقار سلمان احمد نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے بڑا مطالبہ کردیا

عمران خان کے قریبی ساتھی نےعامر لیاقت سے جنید جمشید کے اہل خانہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 14:51

پی ٹی آئی کے مشہور موسیقار سلمان احمد نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے بڑا مطالبہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ 2018ء) معروف گلوکار سلمان احمد نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے جنید جمشید کے اہل خانہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا جس پر عمران خان کے انتہائی قریبی دوست اور معروف گلوکار سلمان احمد نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی ائی سے الگ ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اور اس متعلق ایک ٹویٹ بھی کی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دنیا کے سامنے پینتیس سال تک عمران کا دفاع اور حمایت کرنے اور اور ان کی بات کو درست کہنے کے بعد اب میں ایسا نہیں کر سکتا۔مجھے خدشہ ہے کہ عمران کو خوشامدیوں نے گھیر لیا ہے۔
اور اب سلمان احمد نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرحوم جنید جمشید کے اہل خانہ سے معافی مانگیں۔ہم اس طرح پاکستان میں کسی کو اسلام کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات