صدر مملکت کا علمائے کرام پر اجنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لیے علمی سطح پر ٹھوس کام کرنے پر زور
مسلم دنیا کے مفکرین اور علمائے کرام کو انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے علمی انداز فکر اختیار کرنی چاہیئے ، صدر ممنون حسین کی مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم سے بات چیت
بدھ 21 مارچ 2018 15:25
(جاری ہے)
صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم مصر کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں برادر ملک بین الاقوامی معاملات میں ایک جیسی رائے رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فومز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا جائزہ قرآن و سنت کی روشنی میں لے کر انتہا پسندی سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے تقریباً دو ہزار علمائے کرام کا فتویٰ اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے مفکرین اور علمائے کرام کو چاہیے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے علمی انداز فکر اختیار کریں۔ صدر مملکت نے اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں جامعہ الازہر کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور مصر کے علمائے کرام کے درمیان تبادلہ خیالات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں جامعہ الازہر اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان حکومت اور عوامی سطح پر وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا۔ مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم نے اس موقع پر صدر مملکت کو مصرکے صدر جنرل عبدالفتح سیسی کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور آنے والے دنوں میں ان میں مزید گہرائی پیدا ہوگی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی اور مصری عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی پیش کی۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی علما کے فتوے کو انتہا پسندی سے نمٹنے کے ضمن میں ایک اہم دستاویز قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.