سب سے بُری سیاست کرنے والی سیاسی پارٹی کا نام بتادیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 14:32

سب سے بُری سیاست کرنے والی سیاسی پارٹی کا نام بتادیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بری سیاست جماعت اسلام کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی والے بے اصولی سیاست کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کبھی پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے اتحادی بن جاتے ہیں اور پھر سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ ڈال آتے ہیں۔اس لئے مجھے لگتا ہے کہ اس وقت سب سے بری سیاست جماعت اسلامی کر رہی ہے۔اور سیاست میں جماعت اسلامی کا کردار سوالیہ نشان بن چکا ہے۔عارف نظامی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: