Live Updates

پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ زیادتی ہوئی ،مریم نواز

نہیں چاہتے ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو ، پانامہ فیصلے کی زد میں اب بہت سے لوگ آئینگے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 15:17

پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ زیادتی ہوئی ،مریم نواز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو کیونکہ پانامہ فیصلے کی زد میں اب بہت سے لوگ آئینگے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پانامہ کیس میں اقامہ پر نااہلی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پانامہ کیس میں اقامہ کی بنیاد پر نااہلی ہوئی اب پانامہ کیس کے فیصلے کی زد میں بہت سے لوگ آئینگے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے کے اثرات پورے ملک پر پڑے ہیں اور مزید لوگوں پر بھی پڑینگے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ پانامہ فیصلے کے اثرات کسی پ پڑیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات