امید ہے سپریم کورٹ راؤانوار کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، والد نقیب اللہ محسود

بدھ 21 مارچ 2018 15:17

امید ہے سپریم کورٹ راؤانوار کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، والد نقیب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ ہم 20کروڑ عوام،میڈیا اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا ،امید ہے سپریم کورٹ راؤانوار کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا کہ نقیب کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کرنے کے بعد پاکستان کی20کروڑ عوام میں عورتوں،بچوں اور بزرگوں سب نے ہمارا ساتھ دیا۔

میں20کروڑ عوام ،سپریم کورٹ اور میڈیا کا شکرگزار ہوں جس نے ہمارا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور جعلی مقابلے میں ملوث راؤ انوار کی گرفتاری کا سبب بنے ورنہ ہم جیسے غریب لوگ کہاں ایسے لوگوں کا مقابلہ کرسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری سے ہمیں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے،امید ہے سپریم کورٹ میرے بے گناہ بیٹے کے قاتل کو منطقی انجام تک ضرور پہنچائے گی اور465 بے گناہ لوگ جوکہ راؤ انوار کے جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوئے ان کو انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :