ٹڈاپ اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی کے وکیل کی مصروفیت کے باعث ملزمان پر فرد جرم 26 مارچ تک موخر

بدھ 21 مارچ 2018 15:06

ٹڈاپ اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی کے وکیل کی مصروفیت کے باعث ملزمان پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کی26 مقدمات کی سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل کی مصروفیت کے باعث ملزمان پر فرد جرم 26 مارچ تک موخرکردی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کی26 مقدمات کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت نہیں آئے ،جبکہ ان کی جانب سے ان کے جونیئر وکیل نے عدالت کوبتایا کہ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں ،لہذا مقدمات کی سماعت ملتوی کی جائے،جس پر عدالت نے آیندہ سماعت پرملزمان اورانکے وکلاء کوپیشی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان پرفرد جرم 26 مارچ تک موخرکردی ہے ،جبکہ اس موقع پر عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان پرفریٹ سبسڈی کی مدمیں اربوں روپے کی کرپشن کاالزام ہی

متعلقہ عنوان :