کراچی، انتظارقتل کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی

ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

بدھ 21 مارچ 2018 15:06

کراچی، انتظارقتل کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظارقتل کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ہے ،ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی ، کیس میں گرفتار8 اے سی ایل سی اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا،عبوری ضمانت پررہاملزم سابق انسپکٹر طارق رحیم بھی عدالت میں پیش ہوئے ،اس موقع پر عدالت نے ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی ہے ۔

جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ انتظار حسین کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 13جنوری کی شب اے سی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

متعلقہ عنوان :