ڈالر کی قمیت میں اضافے کو روکا نہیں جاسکتا،رانا افضل

ڈالر کا 112 سے 115 روپے کے درمیان ریٹ مناسب ہے،، بیرونی ادائیگیوں سے متعلق حکومت پریشان نہیں،وز وزیر مملکت

بدھ 21 مارچ 2018 15:06

ڈالر کی قمیت میں اضافے کو روکا نہیں جاسکتا،رانا افضل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قمیت میں اضافے کو روکا نہیں جاسکتا کیونکہ اس کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 115 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ ڈالر کی قمیت بڑھنے سے برآمدات بڑھیں گی، ڈالر کی قمیت میں اضافے کو روکا نہیں جا سکتا، ڈالرکے معاملے پر ہم مداخلت نہیں کرتے، اس کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں، ڈالر کا 112 سے 115 روپے کے درمیان ریٹ مناسب ہے، سٹے باز زیادہ دیرتک سرگرم نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

رانا افضل کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرض واپس کرنا ہے، بیرونی ادائیگیوں سے متعلق حکومت پریشان نہیں ہے، اس کے لیے بہت ساری چیزیں پائپ لائن میں ہیںوزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہو گا، بجٹ میں اگر ضرورت پڑی توٹیکس انتہائی محدود بڑھائیں گی

متعلقہ عنوان :