یوم پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

بدھ 21 مارچ 2018 14:54

یوم پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت
ؒ لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) صوبہ بھر میں 23مارچ جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پرتمام اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی کے احکا مات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںمحکمہ داخلہ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے تمام ڈویڑنز کے انتظامی و پولیس حکام ، ریجنل پولیس آفیسرز، کمشنر ز ، رینج ڈی آئی جیز ،سٹی پولیس آفیسرز ، ڈی سیز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو تمام شہروں میں بالعموم اور بڑے و حساس شہروں میں بالخصوص یوم پاکستان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں۔

پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ یوم پاکستان کی تقریبا ت کی جگہوں پر مطلوبہ تعداد میں پولیس کے باوردی اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور حساس مقامات کے قریب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت ان کی مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ انہوںنے بتا یا کہ تمام اضلاع کے ضلعی انتظامی و پولیس حکام کو مزید ہدائت کی گئی ہے کہ وہ بھی یوم پاکستان کے موقع پر فول پر وف سکیورٹی پلان پر عملدر آد یقینی بنائیں تاکہ تمام تر حفاظتی و تدارکی اقدامات کو مکمل رکھا جا سکی

متعلقہ عنوان :