اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری

3چھٹیوں کی وجہ سے پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو اڑان بھرنے لگے

بدھ 21 مارچ 2018 14:48

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری 3چھٹیوں کی وجہ سے پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو اڑان بھرنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں23,24اور25مارچ کو مسلسل 3چھٹیوں کی وجہ سے پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کا پروگرام بنا لیا۔واضح رہے کہ 23مارچ بروز جمعہ یوم پاکستان اور ہفتہ،اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تعطیلات کی بدولت3 لگاتار چھٹیوں پر پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کا پروگرام بنالیا اور جمعرات 22مارچ کو بھی سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہے گی۔

متعلقہ عنوان :